عیدالفطر کب ہوگی؟ چاند کی پیش گوئی کیسے ہو رہی ہے؟
:چاند دیکھنے کی تاریخ
پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں مطلع مکمل صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کے امکانات ہیں لیکن چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی جب کہ چاند دکھائی نہ دیا تو عید 11 اپریل کو ہوگی۔
:پیش گوئی کی بنیاد
محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ پہلے ہی کافی وثوق سے پیش گوئی کی تھی کہ منگل 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند دکھائی دے گا۔
:چاند دیکھنے کی ممکنہ تاریخ
منگل کو چاند غروب آفتاب کے بعد آدھے گھنٹے سے زائد دیر تک افق پر رہنے کا امکان ہے، انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے چاند کی عمر پوری ہو چکی ہے۔
:سعودی عرب کی صورتحال
سعودی عرب میں روئیت ہلال کمیٹی کے رکن اور ماہر فلکيات عبد اللہ الخضیری نے پیر کو عیدالفطر کا چاند دکھائی نہ دینے کی وجہ سے بدھ کو عید کااعلان کیا گیا۔
For more updates visit on my website.